فی تو لہ سونا ایک لاکھ12ہزار100روپے کی سطح پر آگیا

254

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا2500روپے فی تولہ سستا ہوکر ایک لاکھ12ہزار100روپے کی سطح پر آگیا۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں80ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اورفی اونس سونے کی قیمت 1877ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت2500 روپے کی کمی سے1 لاکھ 12 ہزار100روپے ہوگئی۔