معمارکراچی عبدالستارافغانی کو بچھڑے16 سال ہوگئے

656

کراچی: عبدالستارافغانی 6جولائی 1930ءکو کراچی  کے علاقےلیاری میں پیدا ہوئے.9نومبر 1979ءتا 7نومبر 1983ء اور 7نومبر1983ء تا12فروری1987ءتک دومرتبہ کراچی کے میئر منتخب ہوئے.

عبدالستارافغانی نےشہرقائد کے لیے 8 سالوں تک خدمات سرانجام دیں جنہیں آج بھی سراہا جاتا ہے، شہر قائد کی تعمیر میں عبدالستار افغانی کی جدوجہد کی ایک تاریخ ہے.

عبدالستارافغانی 2002ء میں ڈیفنس سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئےجو 2 مرتبہ کراچی کے میئر منتخب ہوئے، معمار کراچی سادہ مزاج درویش صفت وضع دار انسان تھے.

عبدالستارافغانی کو رئیس بلدیہ کے خطاب سے بھی نوازا گیا. عبدالستار افغانی 4 نومبر 2006ءکو اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے.