جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرے کی تصویری جھلکیاں

1191

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، ان خاکوں کو سرکاری عمارتوں پر لگانے اور فرانسیسی صدر کی جانب سے توہین ِ رسالت ؐ کا ارتکاب کرنے کے خلاف نیو ایم اے جناح روڈ پر خواتین کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں نبی کریم ؐ سے اظہار عقیدت و محبت کا ثبوت دینے کے لیے شہر بھر کی خواتین ماؤں،بہنوں اور چھوٹی بچیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرے میں خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے تھے جن پر تحریر تھا غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے،حرمت رسول ؐ پر جان بھی قربان ہے۔

گستاخانہ خاکے کے خلاف مظاہرے میں بچے بھی شریک ہیں۔