پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

525

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے نوجوان نسل میں حد درجہ مقبول چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ پر پابندی سے متعلق جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ ملک بھر سےویڈیو شیئرنگ ایپ پر نامناسب مواد کے حوالے سے شکایتیں موصول ہورہی تھیں جس پر پی ٹی اے نے ٹک ٹک پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔

جاری بیان میں کہا کہ  پی ٹی اےانتظامیہ نے ’ٹک ٹاک‘ انتظامیہ کو متنازع اور غیرمناسب مواد ہٹانے کے لیے متعدد بار کہا،اس حوالے سے ویڈیو شیئرنگ ایپ کو وقت بھی دیا گیا تاہم وہ ہمیں مطمئن کرنے میں ناکام رہے،جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے کہ اگر وہ آنے والے دنوں میں ریگولیٹر کی ہدایات کے مطابق غیر اخلاقی مواد کو روکنے کا مؤثر مکینزم تیار کرلیتا ہے تو پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔