گندم اور گیس بحران عوام کا جینا محال بنا دے گا، سلیم الدین قریشی

118

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے چینی اور آٹے کے بعد گندم، کھاد اور قدرتی گیس کے بحران کو تشویشناک قرار دیا ہے اور اُسے بروقت منصوبہ بندی نہ کرنے سے تعبیر کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گندم اور گیس کے ایک ساتھ بحران عوام کا جینا محال بنا دے گا۔