افغان صوبے میں خودکش حملہ، گورنر محفوظ

585

کابل: افغانستان کے صوبے لغمان میں واقع ضلعی گورنر کے قافلے پر خودکش دھماکہ ہوا جس میں 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق گورنر رحمت اللہ کے قافلے کے قریب خودکش دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے جبکہ جان بحق ہونے والوں میں 4 محافظ اور  4عام شہری بھی شامل ہیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق خودکش حملے میں گورنر رحمت اللہ بچ گئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کری ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔