پاکستان میں کورونا وائرس کا خطرہ سنگین

573

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 جبکہ 6,513 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1 لاکھ 38 ہزار 050، پنجاب میں 99,812، بلوچستان میں 15,371 خیبرپختونخواہ 37,973، گلگت بلتستان میں 3,828، اسلام آباد میں 16,766 اور آزاد کشمیر میں 2,816 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,520 پنجاب 2,240 خیبرپختونخوا 1,260، اسلام آباد 183، گلگت بلتستان 88، بلوچستان 146 اورآزاد کشمیر میں 74 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار 968 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 36 لاکھ 44 ہزار 762 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 725  ٹیسٹ کے دوران 632 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 6 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت512 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ-19سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ52لاکھ45ہزار 707 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ62لاکھ24ہزار026 ہوگئی ہے۔