بچہ قتل کیس‘ گھریلو ملازمہ مزید3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

224

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں4 سالہ بچے کے قتل کیس میں گرفتار گھریلو ملازمہ کو مزید جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ رحمان ہائوسنگ سوسائٹی میں 4 سالہ بچے سعد شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا‘ پولیس نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔