نیب بلوچستان نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو افسران کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

189

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)قومی احتساب بیورو بلوچستان نے قومی خزانے کو 5 کروڑ کانقصان پہنچانے پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ایگزیکٹو انجینئر اور 2 ایکسین کیخلاف مرغہ ذکریا ذئی ٹو پشین سڑک کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا۔محکمہ بی اینڈ آر کے ایکسین عبدالررحمن ، فیض اللہ اور فاروق ترین نے ابتدائی طور پر 16 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے منصوبے میں3 مرتبہ تجدید کے بعد منصوبے کو257 ملین تک پہنچایا۔ ملزمان نے 3 مرتبہ محمد بخش شاہوانی نامی ٹھیکیدار کو بغیر ٹینڈر کے سڑک کی تعمیر کا ٹھیکا دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹھیکیدار کو منصوبے کی مد میں پیشگی ادائیگی کی گئی ، جبکہ منصوبہ تا حال پایہ تکمیل تک نہ پہنچا یا جا سکا ہے۔ منصوبے کی طوالت سے قومی خزانے کو 5 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔