امریکا میں ٹک ٹاک بندہونے پر مایوسی ہے، انتظامیہ

432

لاس اینجلس:سماجی رابطوں کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ اسے امریکی محکمہ تجارت کے کمپنی کی مقبول ترین ایپلی کیشن کو اتوار سے ڈاون لوڈ اوراپ ڈیٹ روکنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے نمائندے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم امریکی محکمہ تجارت کے بیان سے اتفاق نہیں کرتے اور اتوار سے نئی ایپ کی ڈاون لوڈنگ بند کرنے اور 12نومبر سے امریکہ میں ٹک ٹاک ایپ کے استعمال پر پابندی کے فیصلے سے مایوس ہوئے ہیں۔

اسٹیک کمپنی کا کہنا ہے کہ تفریح ،اظہار خیال اور رابطوں کا ایک مرکز ہونے کی وجہ سےامریکی صارفین ٹک ٹاک کے گرویدہ ہیں. ہم خاندانوں کو خوشیاں دینے اور ہمارے پلیٹ فارم پر آنے والوں کے لئے بامقصد کیریئر پیش کرنے کا کام جاری رکھتے ہوئے اپنے صارفین کی رازداری اور سلامتی کا تحفظ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

امریکی محکمہ تجارت نے کہا تھا کہ اتوار سے ایپل اور گوگل پلے جیسے ایپ اسٹورز پر ٹک ٹاک کی تقسیم یا اسے برقرار رکھنے کے کسی بھی اقدام پر پابندی ہوگی اور اس ایپ کے خلاف 12 نومبر سے مزید وسیع پابندی کا اطلاق کیا جائے گا۔