بل گیٹس کے والد انتقال کرگئے

383

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس (ولیم ہنری گیٹس جونیئر) کے والد 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بل گیٹس نے اس بارے میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ ان کے والد ولیم ہنری گیٹس سنیئر (بل گیٹس سنیئر) طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ‘ہم خوش قسمت ہیں کہ اتنے طویل عرصے تک ہماری زندگیوں میں اتنے زبردست انسان موجود رہے’۔

یاد رہے گیٹس سنیئر امریکی فوج میں کام کرتے  تھے اور ایک وکیلوں کی کمپنی کے شریک بانی تھے جبکہ بل گیٹس  کے فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے آغاز کے لیے بل گیٹس سینئر نے بنیادی کردار ادا کیا جو مائیکرو سافٹ سے الگ ہونے کے بعد بل گیٹس کی توجہ کا مرکز بنا۔

دوسری جانب بل گیٹس سنیئر طویل عرصے سے الزائمر (دماغی تنزل) کے مرض کا شکار تھے جس سے ان کی صحت بہت زیادہ متاثر ہوئی تھی اور 94سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔