کورونا وائرس: ڈبلیو ایچ او نے یورپی ممالک کو ایک بار پھر خبردار کردیا

409

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپی ممالک کو ایک بار پھر کورونا سے اموات میں اضافے سے خبردار کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت میں یورپی ممالک کے ڈائریکٹر ہینس کلوج نے خبردار کیا ہے کہ یورپی ممالک میں اکتوبر اور نومبر میں اموات کی شرح بڑھ جائے گی۔

ڈائریکٹر ہینس کلوج نے کہا کہ حالات مزید سخت ہوتے ہوئے دکھ رہے ہیں، کورونا وبا کی نئی لہر سے اکتوبر اور نومبر میں اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ خبریں بھی پڑھیں:
“کورونا کو ختم ہونے میں دو سال لگ سکتے ہیں”
امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے ملکی تعلقات ختم کردیے
ایران کا کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش جلد شروع کرنے کا اعلان
کورونا ویکسین کی کھوج میں دنیا بھر کے سائبر جاسوس متحرک

انہوں نے کہا کہ پچھلے چند ماہ سے یورپ میں کورونا سے اموات میں کمی آئی ہے، میں سمجھتا ہوں یہ درست وقت نہیں کہ یورپی ممالک کے شہری اس طرح کی بُری خبر سنیں۔ لیکن ایک مثبت خبر یہ ہے کہ آج نہیں تو کل کورونا وبا ضرور ختم ہوگی۔

ڈبلیو ایچ او میں یورپی ممالک کے 55 اراکین سے آن لائن میٹنگ میں ہینس کلوج نے ان ممالک کو خبردار کیا کہ جو سمجھتے ہیں کورونا کی ویکسین سے اس وبا کا خاتمہ ہوجائے گا۔

ہینس کلوج نے کہا کہ وہ سن رہے ہیں کورونا ویکسین کی تیاری آخری مرحل میں ہے اور وبا سے نمٹنے میں کامیابی ملے گی تو درحقیقت ایسا کچھ نہیں ہے، ویکیسین ہر انسان پر اثر انداز نہیں ہوگی۔