ایران کا کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش جلد شروع کرنے کا اعلان

624

روس کے بعد ایران نے بھی کورونا وائرس ویکسین کی جلد انسانوں پر آزمائش شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی طبی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی جانوروں پر کامیاب آزمائش کے بعد اب انسانوں پر آزمائش کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں ایک اور کورونا ویکسین کی آزمائش شروع

ایران کی میڈیکل سائنس یونیورسٹی کے نگراں اور تہران انسداد کورونا وائرس کمیٹی کے رکن پروفیسر جلیل کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کورونا ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کے مطلوبہ نتائج ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں اچھے نتائج سے لوگ اس وبا کے خلاف میں کامیاب ہو جائیں گے۔

پروفیسر جلیل نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی مؤثر ویکسین ایجاد نہیں ہو جاتی تب تک احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

ایران میں کورونا وائرس کا پہلا مریض 19 فروری 2020 کو سامنے آیا تھا۔ کورونا وبا سے ایران میں 3 لاکھ 99 ہزار سے زائد لوگ وائرس کا شکار ہوئے اور 23 ہزار 29 اموات ہوئیں۔