امریکا نے عالمی ادارہ صحت سے ملکی تعلقات ختم کردیے

670

واشنگٹن: امریکا نے عالمی ادارہ برائے صحت(ڈبلیو ایچ او) سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ملکی تعلقات کو ختم کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے الزام لگایا کہ ڈبلیو ایچ او چین کو کورونا وائرس کی وبا کے لیے ذمہ دار ٹھہرانے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی ادارہ صحت پر چین کا مکمل کنٹرول ہے۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ واشنگٹن ڈبلیو ایچ او کو دیےجانے والے امریکی فنڈز دوسرے اداروں کو منتقل کردے گا۔

واضح رہے کہ امریکا عالمی ادارہ صحت کا سب سے بڑا شراکت کار ہے۔ صرف 2019 میں امریکا نے امداد کی مد میں ڈبلیو ایچ او کو 400 ملین ڈالرز فراہم کیے۔