ایم پی اے کے شوہر سے جھگڑے پر ایڈیشنل سیشن جج معطل

1047

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو گزشتہ روز ایم پی اے کے شوہر کے ساتھ جھگڑا کرنے پر معطل کردیا۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان تاحکم ثانی معطل رہیں گے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے محکمانہ رولز کے تحت ایڈیشنل سیشن جج کو معطل کیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان پر تشدد کرنے والے چودھری خرم کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر کیخلاف درخواست ایڈیشنل سیشن جج نے جمع کرائی ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق کانسٹی ٹیوشن ایونیو پرگاڑی میں پیٹرول ڈلوارہاتھا،2افراد آئے اور مارنا شروع کیا،تشدد سے سر،منہ،آنکھوں،ناک، ہونٹ،پاوں میں چوٹیں آئیں،تشددسے لگ رہاتھا کہ وہ میری جان کے درپے تھے۔

مزید برآں ایڈیشنل سیشن جج کو طبیعت خراب ہونے پر رات گئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔