سینیٹ کی خالی نشست پرخالد بزنجو 38ووٹ لیکر کامیاب

251

کوئٹہ (نمائندہ جسارت )سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے انتقال سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر بلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ،بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو کامیاب ہوگئے، بلوچستان صوبائی اسمبلی کے 64 اراکین میں سے 61 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے ۔ سینیٹ کی خالی نشست پربلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل صبح 9سے شام 5بجے تک جاری رہا،جمعیت علما اسلام کے غوث اللہ 21ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، 02 ارکین کے ووٹ مسترد قرار پائے گئے،الیکشن میں چار امیدوار مدمقابل تھے۔واضح رہے کہ بی این پی (مینگل )کے امیدوار محمد علی جمعیت علما اسلام کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے، صوبائی اسمبلی کے65 ارکین اسمبلی میں سے فضل آغا کی وفات کی وجہ سے 64 ارکین اسمبلی ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔