سانحہ8اگست ناقابل فراموش ہے ،جسٹس جمال خان مندوخیل

187

کوئٹہ (آ ن لائن)۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہاہے کہ سانحہ 8اگست کو ہمارے جسم کے حصے ہم سے چھین لیے گئے ، وکلا کی شہادت سے جوخلا پیدا ہوااسے پرُ کرنے کے لیے مدت درکارہے ،شہداء کا کبھی نہیں بھلاسکیںگے ،ایسے واقعات کی روک تھام حکومت وقت کی ذمے داری ہوتی ہے امید ہے کہ حکومت اپنی اس ذمے داری کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کرے گی اور تمام مکتب فکر کے تحفظ کے لیے جامعہ پالیسی مرتب کریگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان کی وکلا تنظیموں کے زیراہتمام سانحہ 8اگست کے شہدا کی یاد میں قرآن خوانی سے قبل وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جسٹس نعیم اختر افغان ،جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اعجاز سواتی ،جسٹس کامران ملاخیل، جسٹس عبداللہ بلوچ،جسٹس نذیراحمد لانگو،جسٹس ظہیر الدین کاکڑ، جسٹس عبدالحمید بلوچ ،جسٹس روزی خان بڑیچ ،بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منیراحمدکاکڑایڈووکیٹ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سلیم لاشاری ،چیئرمین ہیومن رائٹس راحب بلیدی ایڈووکیٹ، بلوچستان ہائی کورٹ بار کے باسط شاہ ایڈووکیٹ، کوئٹہ بار کے آصف ریکی ایڈووکیٹ سمیت سینئر وکلاکی بڑی تعداد موجود تھی ۔