اے این پی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا

224

کوئٹہ (آ ن لائن) عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت بلوچستان سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا، اعلان اپوزیشن کی جانب سے بلائے گئی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل مرکزی قیادت کی زیر صدارت اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس 10 اگست کو طلب کرلیا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کے زیر اہتمام ایوب اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اے این پی حکومت بلوچستان سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے۔