کوئٹہ:عیدالاضحی اور محرم الحرام کیلیے ایس او پیز جاری

178

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت نے عیدالاضحی اور محرم الحرام کے لیے ایس او پیز جاری کردی ، وزیر اعلیٰ جام کمال کی زیر صدارت اجلاس میں عید کے دوران مویشی منڈیوں اور نماز عید میں طے شدہ ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں محرم کی مجالس اورعاشورہ کے جلوس کی ایس اوپیز،سیکورٹی کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ،اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں74 مویشی منڈیوں میںصفائی کا اہتمام، کورونااور کانگو وائرس کے تدارک کا اہتمام کیا گیاہے، کوئٹہ میں189عید گاہوں صفائی اور سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، اجلاس میں کمشنروں کیو ایم سی اور میو نسپل اداروں کو عید اور بعد ازعید صفائی اور قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ، عید کے موقع پر بازاروں کو صبح 10 سے رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ،کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے پر پابندی ہو گی، جام کمال نے کہا کہ اگر عید اور محرم میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا تو کورونا ختم ہوسکتا ہے۔