ایران نے 14قیدی پاکستانی حکام کے حوالے کردیے

175

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)ایران نے14 پاکستانی قیدی تفتان بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیے ۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران دوستی گیٹ پر ایران میں قید 14پاکستانی قیدیوں کو ڈائریکٹر ایف آئی اے نوشکی سپرنٹینڈنٹ ملک سمیع اللہ کاکا خیل کے حوالے کیے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث اور دیگر افسران بھی موجود تھے ،14 پاکستانی ایران میں مختلف مقدمات میں قید تھے۔ پاک ایران امیگریشن گیٹ تفتان سے 76 پاکستانی شہریوں کی واپسی ہوئی ہے جن کا محکمہ صحت کے عملے نے مکمل چیک اپ کیا۔ ایرانی حکام نے ایک میت لیویز کے حوالے کی ۔میت کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ ایرانی حکام نے 149 ڈی پورٹیز کو راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر لیویزکے حوالے کیا جو بغیر دستاویزات سفر کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔