سلیکٹڈ حکمران بہرصورت اقتدارپرقابض رہنا چاہتے ہیں، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن

103

کراچی(پ ر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے جنرل سیکرٹری حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران بہرصورت اقتدارسے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوںکی عوام دشمنی بھی اپنی انتہا پر پہنچ چکی ہے، ریاستی نظام چلانے میںناکامی اور اپنے کرپٹ چہروںکی بے نقابی کاخوف نے انہیں دہشت گردوں سے مددلینے پرآمادہ کردیا،ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کو دھمکیاںدی جارہے ہیں۔