ہواوے کمپنی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، امریکہ

541

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے ہواوے کمپنی پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ممالک کی مدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ادارے پر سفری پابندی عائد کردی۔

مقامی ٹی وی چینل کے مطابق چینی موبائل کمپنی ہواوے پر سفری پابندی کا اعلان امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہواوے کمپنی سے تجارتی و کاروباری معاملات رکھنے والے دراصل انسانی حقوق پامال کرنے والوں سے کاروبار کررہے ہیں کیونکہ ہواوے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ممالک کی مدد میں ملوث ہے۔

امریکہ نے ہواوے کمپنی سے منسلک متعدد افراد پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہواوے کے متعدد ملازمین کو امریکی ویزہ نہیں دیا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی وزیر کا کہنا ہے کہ 2027 تک 5G نیٹ ورکس سے تمام ہواوے کٹس ہٹا دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ہواوے کمپنی دنیا کی بڑی موبائل ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں میں سے ایک ہے جبکہ ہواوے کے چیئرمین ایرک زو نے نئے سال 2020 کی آمد پر 31 دسمبر کو ادارے کی کامیابی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 2019 کے دوران کمپنی کی آمدنی 850 ارب یوان (122 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔