علامہ صلاح الدین یوسف کی وفات پر جماعت غربااہل حدیث کااظہارافسوس

169

کراچی(پ ر)امیرجماعت غربااہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی، شیخ الحدیث مولانامحمود احمدحسن، مولانا پروفیسر حافظ محمدسلفی ودیگررہنماؤں نے سابق مشیر وفاقی شرعی عدالت، علامہ حافظ صلاح الدین یوسف کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی رحلت سے علمی دنیا میں خلا پیدا ہو گیا، انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ علامہ مرحوم کی کامل مغفرت اوران کی دینی وعلمی خدمات کوشرف قبولیت اور لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔