بھارت میں کرونا کی صورتحال بگڑگئی، ایک روز میں ریکارڈ کیسز کی تصدیق

690

بھارت میں کرونا کی صورتحال خطرناک حد تک  بگڑ گئی ہے اور ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کے باعث 500 مزید نئی ہلاکتیں جبکہ 28 ہزار701 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اب تک ایک روز میں سامنے آنے والے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

بھارت میں اب تک سامنے آنے والےکرونا کیسز  کی کل تعداد 8لاکھ 78 ہزار 254 ہو گئی ہے جبکہ  اب تک23ہزار 174  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔