پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر آیت اللہ درانی سپرد خاک

140

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر آیت اللہ درانی آبائی قبرستان میں سبرد خاک کر دیے گئے ، وہ گزشتہ روز کوئٹہ میں انتقال کرگئے تھے،ان کی نماز جنازہ مستونگ کے نواحی علاقے پڑنگ آباد میں ادا کی گئی جس میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک دیگر رہنماؤں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔