وزراء کی خراب کارکردگی کا ملبہ وزیراعظم پر ڈال دیا جاتا ہے، فیصل واوڈا برس پڑے

544

اسلام آباد: کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا  نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزرا کی کارکردگی خراب ہوتی ہے جس کا ملبہ وزیراعظم پر ڈال دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصل واڈا بھی وفاقی وزرا پر برسے،انہوں نے اجلاس کے دوران شدید غصے میں کہا کہ وزرا کی کارکردگی خراب ہوتی ہے جس کا ملبہ وزیراعظم پر ڈال دیا جاتا ہے۔

فیصل واوڈا نے کابینہ ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  یہاں کابینہ میں سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے،گراؤنڈ پر کارکردگی کچھ اور ہے،جس کے بعدوفاقی وزیر کو اجلاس کے کمرے سے دوسرے کمرے میں لے جایا گیا۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اجلاس میں معاونین خصوصی اور مشیروں کےاثاثوں کا معاملہ بھی اٹھایا، انہوں نے کہا کہ معاونین خصوصی اور مشیراثاثوں اور دوہری شہریت سے متعلق ابہام دور کریں،کابینہ کے متفقہ فیصلے کے باوجودارکان نےتفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

اس معاملہ پردیگر کابینہ ارکان نے بھی ان کی حمایت کی ، اور کہا کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئےارکان کو پوزیشن واضح کرنی چاہیئے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی کابینہ ارکان کی اس رائے سے اتفاق کی۔