بلوچستان‘ فلور ملزکو غیر معینہ مدت کیلیے احتجاجاً بند کر دیا گیا

131

کوئٹہ (آن لائن)فلور ملز ایسو سی ایشن بلوچستان کے صدر صالح آغا نے کہاہے کہ بلوچستان بھر میں فلور ملز غیر معینہ مدت کے لیے احتجاجاً بند کر دیا۔ گندم کی نقل وحرکت پر بلا جواز بین الاضلاع پابندی عاید ہے، رشوت خوری کابازار گرم کیاگیا ہے اس لیے گندم اور آٹے کی قیمتوں میںاضافہ ہوا ہے۔ صالح آغا نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گندم کی بین الاضلاع پابندی کے بعد گندم کی بوری کی50 کلو کی بوری کی قیمت3600 روپے سے بڑھ کر3900 روپے تک جا پہنچی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات پورے نہ ہونے تک ملز بند رکھیں گے۔