پاکستان اسٹاک 53.48 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی

314

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روزاتار چڑھائوکے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس کی34ہزار کی نفسیاتی حدگرگئی اور انڈیکس 203.36پوائنٹس کی کمی سے 33804پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جب کہ 53.48فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں اضافے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 48 ارب5کروڑ 34لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت22.82فیصد زائد رہا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان، کے الیکٹرک ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،میپل لیف،آئی ایس ٹی کیپٹل ، ہیسکول پٹرول ،یونٹی فوڈز،جہانگیر صدیقی کمپنی ،پاک الیکٹران اورہم نیٹ ورک کے حصص سرفہرست رہے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 34394پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں مختصر مدتی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کی وجہ سے33762پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 203.36 پوائنٹس کی کمی سے 33804پوائنٹس پر بند ہوا ۔ اسی طرح 103.80پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 103.80پوائنٹس کی کمی سے 14799.86 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 37.45 پوائنٹس کی کمی سے 24245.47پوائنٹس ہو گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 344کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 143کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 184میں کمی اور 17 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مندی کے باجود مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت64کھرب 29ارب34کروڑ73لاکھ 58ہزار شیئرز سے بڑھ کر64کھرب 38ارب 44کروڑ85لاکھ 97ہزار شیئرزہو گیا ۔