سپریم کورٹ نے مارکیٹیں کھول کر عوام کے دل جیت لیے ،شاہد رشید بٹ

248

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجر سپریم کورٹ کی جانب سے کاروبار کھولنے کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور عدالت کے شکر گزار ہیں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ملک بھر میں شاپنگ مال کھولنے کا حکم دے دیا ہے جس سے لاکھوں دکانداروں اور کروڑوں ملازمین کو ریلیف ملے گا جو طویل لاک ڈائون سے فاقے کر رہے تھے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے بالکل درست قرار دیا ہے کہ دکاندار کورونا وائرس سے نہیں مرے تو لاک ڈائون سے بھوکے مر جائیں گے ۔