ای ایف پی کی تجویز پر شرح سود میں کمی ،گورنر اسٹیٹ بینک سے اظہار تشکر

500

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی )کے صدر اور اکنامک کونسل کے چیئرمین اسماعیل ستار نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میںکمی کاخیرمقدم کرتے ہوئے مینوفیکچررز اور ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کے بہاؤ اور لیکویڈیٹی کو برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے جس میںحالیہ پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔ اسماعیل ستارنے ایک بیان میں کہاکہ 13 اپریل 2020 کو ای ایف پی بورڈ نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کے ساتھ 75 منٹ دورانیے کی ایک وڈیو اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک پر زور دیا گیا تھا کہ وہ فعال ٹیکس دہندگان کے لیے امتیازی شرحیں متعارف کروائیں اور مستقبل میں ہونے والے کاروباروں سے متعلق سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور مالی بحرانوں کو روکنے کے لیے مناسب اقدمات عمل میںلائیں ۔صدر ای ایف پی کاکہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے ای ایف پی بورڈ کی تجاویز کو اہمیت دینے اور پالیسی ریٹ میں کمی کو تاجروصنعتکار برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔