وزیرخزانہ بلوچستان ظہور بلیدی میں بھی وائرس کی تصدیق

198

کوئٹہ( نمائندہ جسارت) بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے کورونا وائرس کا رزلٹ پازیٹو آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی تاہم انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹرز کے مشوروں پر عمل کررہے ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستا میں کئی بیوروکریٹس اورافسران کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، کمشنر، سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، پولیس کے اعلی افسران، اسپتال کے سربراہ، جبکہ مختلف محکموں کے ملازمین ایک بڑی تعداد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔