آرمی چیف، تفتان رائفلز نوکنڈی کی جانب سے 1000 راشن بیگ تقسیم

327

کوئٹہ (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے 800 اور تفتان رائفلز نوکنڈی کی جانب سے 200 راشن کے تھیلے ایف سی بلوچستان تفتان رائفلز نوکنڈی کمانڈنٹ کرنل عبدالمجید کی سربراہی میں نوکنڈی شہر کے تمام علاقوں سمیت مضافاتی علاقوں ہما کلی،مشکیچاہ، دوربن چاہ میں دیہاڑی دار اور مستحق افراد میں تقسیم کردیے گئے۔ علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔