ڈی جی ہیلتھ کا انتباہ نظر انداز،بلوچستان میںاسمارٹ لاک ڈاؤن

151

کوئٹہ(آن لائن)حکومت بلوچستان نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صوبے میں کاروباری مراکز کھل جائیں گے ۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان نے چند روز قبل خبردار کیا تھا کہ لاک ڈاؤن برقرار نہ رکھا گیا تو ستمبر تک بلوچستان کی آبادی کا 79فیصد کروناسے متاثر ہو سکتا ہے، حکومت بلوچستان کا لاک ڈاؤن میں نرمی کورونا پھیلاؤ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے 3جولائی تک بلوچستان کے3لاکھ افرادکورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں اورستمبر تک 9فیصدیعنی95لاکھ لوگ کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ڈی جی ہیلتھ کی پیش گوئی یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فر دواحد کے خدشے سے حکومت بلوچستان کا کوئی سروکار نہیں۔