چمن سرحد کھلنے کے بعد3ہزار افغان شہری وطن واپس لوٹ گئے

185

کوئٹہ(آن لائن) افغانستان کے ساتھ منسلک چمن سرحد کھلنے کے بعد 3ہزار افغان شہری وطن لوٹ گئے ،بارڈر صبح 8سے شام 5تک کھلا رہا ، اس دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پھنسے افغان شہری، افغانستان میں داخل ہوئے ۔ چمن انتظامیہ کے سینئر عہدیدار ذکااللہ درانی نے بتایا کہ بارڈر کو دونوں ممالک کے شہریوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا، اب تک چمن بارڈر کے ذریعے افغانستان میں پھنسے 488پاکستانی بھی واپس آچکے ہیں،حکام کے مطابق ایس او پیز مطابق افغانستان نے آنے والے تمام پاکستانیوں کے لیے قرنطینہ لازمی ہے ،افغانستان سے آنے والے 488 پاکستانیوں کو 14روزہ قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی گئی۔