بلوچستان پاکستان کا حصہ تھا،ہے اور رہے گا‘ گہرام بگٹی

144

کوئٹہ(صباح نیوز) سردار اکبر بگٹی کے پوتے رکن صوبائی اسمبلی گہرام بگٹی نے بھارتی میڈیا کا زہریلا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری جان اور شان ہے، بلوچستان پاکستان کا حصہ تھا،ہے اور رہے گا اور بلوچ خون کے آخری قطرے تک بلوچستان کا دفاع کریں گے۔ان خیالات کاظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ گہرام بگٹی نے کہا کہ پاکستان سے جتنی محبت بلوچ قوم کرتی ہے اتنی کوئی نہیں کرتا،بلوچ قوم نے پہلے بھی پاکستان کے لیے قربانیاں دیں اور اب بھی دیں گے اور بلوچ قوم خون کے آخری قطرے تک بلوچستان کا دفاع کرے گی،پاکستان ہماری جان اور شان ہے۔گہرام بگٹی نے کہا کہ جب تک زندہ ہیں تب تک پاکستان کا دفاع کریں گے،بھارت کشمیر کی فکر کرے کیونکہ کشمیر بنے گا پاکستان۔اپنے ویڈیو پیغام میں رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ہمیں مدعو کرے تو انہیں جواب مل جائے گا۔