پنجگور میں کنوئیں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے5 افراد جاں بحق

159

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کنوئیںکی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔لیویز حکام کے مطابق پنجگور کے نواحی علاقے سری کوراں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کنوئیں کی صفائی کے لیے کنوئیں میں اترے جب وہ کافی دیر تک باہر نہ آئے تو امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔جنہوں نے کنوئیں کے اندر جانے والے افرادکو کنوئیںسے نکالاتو اندر زہریلی گیس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک نوجوان کو بے ہوشی کے عالم میں کنوئیںسے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔