وسیم اکرم نے یقینی بنایا پاکستان 1992 کے بعد کوئی ورلڈکپ نہ جیت سکے،عامر سہیل

643

سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز عامر سہیل نے کہا ہے کہ وسیم اکرم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان 1992ء  کے بعد ٹرافی نہ جیت سکےوہ صدارتی ایوارڈ کے حقدار نہیں تھے۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عامر سہیل نے کہا ہے کہ1996 کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل شروع ہونے سے کچھ دیرقبل  بتایا گیاکہ وسیم اکرم میچ نہیں کھیل رہے ،البتہ ان  کے نہ کھیلنے کے بارے میں مجھے دوست پہلے ہی  آگاہ کر چکے تھےلیکن مینجر انتخاب عالم نے کہا وسیم اکرم کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ٹاس سے صرف 5 منٹ پہلے بتایا گیا کہ بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل میں آپ کپتانی کریں گے، وسیم اکرم نہیں کھیلیں گے۔

عامر سہیل  نے کہا کہ وسیم اکرم کا پاکستان کرکٹ میں کردارورلڈ کپ کے تناظر میں حیران کن نوعیت کا ہے،انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان 1992ء  کے بعد ٹرافی نہ جیت سکے۔

سابق اوپنر نے وزیر اعظم عمران خان  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وسیم اکرم کو صدارتی ایوارڈ سے نواز کر جو کام کیا وہ قابل تحسین نہیں،وہ احتساب کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے وسیم اکرم کو پی سی بی سے علیحدہ کریں۔