کابینہ نے پاور سیکٹر انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی

592

وفاقی کابینہ نے توانائی کے شعبے میں گھپلوں سے متعلق انکوائری رپورٹ سامنے لانے کی منظوری بھی دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نےکورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

کمیٹی برائی توانائی کےچیئرمین محمد علی نے رپورٹ اورسفارشات اجلاس میں پیش کیں، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں تعمیراتی شعبے کو سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نےریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائشگاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی بھی منظوری دی ، پالیسی کے مطابق وقت سے پہلے ریٹائر ملازمین 6 ماہ سے زیادہ سرکاری رہائش استعمال نہیں کر سکیں گے۔