کورونا وائرس: بھارت میں لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک بڑھا دیا گیا

457

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک بڑھا دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے ،لاک ڈائون میں اضافے کا فیصلہ بھارتی وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے جبکہ بھارت کی متعدد ریاستوں نے پہلے ہی اپنی ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کردیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت میں دو ہفتوں پر مشتمل لاک  ڈائون آج ختم ہورہا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 453 ہوگئی ہے جبکہ مہلک مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 358 ہوگئی ہے۔