رمضان میںمساجد عبادات کیلیے کھولی جائیں، حافظ حسین احمد

240

کوئٹہ(آن لائن)حکومت تعمیراتی صنعت اور فیکٹریاں کھولنے کے ساتھ ساتھ مساجد میں نمازپرعاید پابندی بھی فوراً ہٹائے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو تراویح، افطار، اعتکاف میںاپنے رب کو راضی کرکے کورونا جیسی آفات کے خاتمے کے لیے دعا کرسکیں۔ یہ مطالبہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، ملی یکجہتی کونسل کے ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، روہت ہلال کمیٹی کے مفتی منیب الرحمن، مفتی اعظم مفتی تقی عثمانی، وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد حنیف جالندھری، جامعہ فاروقیہ کے ڈاکٹر محمد عادل، پاکستان علما کونسل کے علامہ طاہر اشرفی، مولانا محمد اسعد زکریہ قاسمی اور دیگر نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد سے ٹیلیفونک مشاورت اور رابطے میں کیا۔ حافظ حسین احمد نے تمام مذہبی و سیاسی رہنماں سے ٹیلیفونک کانفرنس کال پر مشاورت اور گفتگو کی۔تمام رہنماں نے اس پر اتفاق کیا کہ حکومت رمضان المبارک کی آمد سے پہلے مساجد پر لگی پابندیاں بھی نرم اور احتیاطی تدابیر کے لیے سینیٹائزر گیٹ لگائے جائیں۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ جلد اہم مشاورتی اجلاس مفتی تقی عثمانی کی صدارت میں دارالعلوم کراچی میں منعقد کیاجائے گا۔ علامہ ساجد نقوی، پروفیسر ساجد میر اور تمام پیران اور ملک بھر کی درگاہوں کے گدی نشینوں سے اس حوالے سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ رمضان المبارک کا استقبال ایمانی جذبے کے ساتھ کیا جائے۔ اعتکاف اور لیلتہ القدر کے قیام اور عید کی نماز میں بھی شمولیت کے لیے عوام کو آسانی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مکتب فکر کے علما اورزعما کرام کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب ارکان پارلیمنٹ سے درخواست ہے کہ وہ رمضان المبارک کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کریں اور حکومت کو اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ حفاظتی تدابیر، سینیٹائیزر گیٹ، ماسک اور دیگر وہ تمام اقدامات عوام کو فراہم کریں جو ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات اور تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے علاقے کی مساجد میں سینیٹائیزر گیٹ، ماسک اور دیگر تمام حفاظتی اقدامات مہیا کریں ، ذرائع ابلاغ سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے گھروں سے باوضوہوکر مسجدوں میں پہنچنے اور ایک مناسب فاصلے میں کھڑے ہونے کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں ۔حافظ حسین احمد نے توقع کی ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی علما کرام، مفتیان کرام، حکومتی ذمہ داران اور انتظامیہ سر جوڑ کر ایسی راہ نکالنے میں کامیاب ہونگے جس میں حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت کو راضی کرنے کے مواقعے عوام کو فراہم کیے جائیں گے۔