ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 91 کروڑ ڈالر کمی

415

ایک ماہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی کمی دیکھنے میں آئی جو ایک ماہ کے دوران ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 98 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 72 کروڑ ڈالرپر آگئے ہیں۔

بینکوں کے ذخائر میں 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے ان کے ذخائر 6 ارب 26 کروڑ ڈالر پر آگئے۔