بلوچستان :سوات سے تعلق رکھنے والے2مزدور اغوا کے بعد قتل

159

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلح افراد نے 4کو ئلہ کا نکنوں کو اغوا کر نے کے بعد ان میں سے 2مزدوروں کوقتل اور 2کو چھوڑدیاگیا ۔ قتل ہونے والے مزدوروں کی شناخت محمد زمین گل اور مظفر خان کے ناموں سے کر لی گئی دونوں مزدور سوات کے رہائشی تھے۔ ضلع پنجگور کے علاقے کچگ میں لیویز کو 2 افراد کی لاشیں ملی ہیںجنہیں چاقو کے وار اور گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے،مقتولین کا تعلق زگری فرقے سے تھا ۔ ضلع بولان میں گھریلوں تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ثنا اللہ ولد محمد اسماعیل جاں بحق ہو گیا ۔