کوئٹہ:مسلم لیگ کی جانب سے ینگ ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹ کی فراہمی

176

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) مسلم لیگ نواز کے صدر شہبازشریف کی جانب سے بھیجا گیا حفاظتی سامان جمال شاہ کاکڑ نے سول اسپتال کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے رہنماؤں کے حوالے کردیا ۔جمال شاہ کے مطابق 1200کٹس فراہم کی ہیں ڈاکٹرز اور طبی عملے میں مزید حفاظتی سامان بھی تقسیم کریں گے ،حفاظتی کٹس کا مطالبہ کرنے والے ڈاکٹرز پرتشدد شرمناک ہے، ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں۔