کورونا وائرس ،134ٹرینوں میں سے 34ٹرینیں بند

517

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر134ٹرینوں میں سے صرف 34ٹرینیں بند کی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ٹرینوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، مسافروں کی اسکریننگ بھی باقاعدگی سے کی جارہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 22 مارچ سے 12 ٹرینیں مزیدبند کردی جائینگی، وبا پر اگر کنٹرول نہ پایا گیا تو20ٹرینیں اور بند کردیں گے۔

ریلوے کی تمام ٹرینیں بند نہیں کرسکتے، اگر تمام ٹرینیں بند کردیں گے تو ورکرز کی تنخواہوں اور پینشنز کا بحران ہونے کا خدشہ ہوجائے گا۔