جسٹس مظاہرعلی اکبر نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھالیا

611

اسلام آباد: جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ایک معزز جج کی سیٹ خالی تھی جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے نام کی منظوری ججز پارلیمانی کمیٹی نے دی تھی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں معزز ججز صاحبان،لاء افسران،سینیر وکلا نے شرکت کی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی 2025 تک سپریم کورٹ میں جج کے فرائض سر انجام دیں گے۔