وزیراعظم کا جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ درد کا رشتہ ہے،فردوس عاشق اعوان

378

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ درد اور احساس کا رشتہ ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے سےمتعلق الیکشن منشورمیں کیے گئے وعدوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تمام اسٹیک ہولڈرز ،صوبائی اور قومی اسمبلی ممبران نے اجلاس میں شرکت کی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے عملی پیش رفت پر بات چیت کے ساتھ جنوبی پنجاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ درد اور احساس کا رشتہ ہے۔