وزیراعظم عمران خان کل کراچی میں عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

628

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل کراچی پہنچ کرعوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور مسائل کے تدارک کیلئے ترجیحات کاجائزہ لیں گے،

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا شاہدخاقان نے کہامسائل حل نہ کر سکے نئے راستے تلاش کرنے ہیں، شاہد خاقان صاحب آپ کا بیان اعتراف جرم ہے، 3دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والے آج ناکامیوں کوقبول رہے ہیں، عوام عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرکے نیا راستہ تلاش کر چکے ہیں،

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے مقبول رہنما ہے جنھوں نے حقیقی عوامی راج قائم کیا ہے، وزیراعظم کل کراچی پہنچ کرعوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، کراچی کے مسائل کے تدارک کیلئے ترجیحات کاجائزہ لیں گے۔