کراچی، عمارت کا ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ،جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

535

کراچی: رضویہ سوسائٹی میں گزشتہ روز گرنے والی پانچ منزلہ مخدوش عمارت کا ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں گزشتہ روز پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں  جبکہ عمارت میں کئی خاندان آباد تھے۔ ملبے سے 25 سے زائد زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب عباسی شہید اسپتال کےایم ایل او ڈاکٹر سہیل خان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

Image result for karachi building collapse

علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت 3 سال پہلے تعمیر کی گئی لیکن بلڈر چار منزلہ عمارت پر اب پانچویں منزل بھی تعمیر کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ کراچی میں دو سال میں عمارت زمین بوس ہونے کا چوتھا حادثہ پیش آیا ہے۔ حکومت کی جانب سے شہر کی 400 عمارتیں مخدوش اور150خطرناک قرار دی گئی لیکن انھیں خالی نہیں کرایا جا سکا ہے۔