نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی سے وزیراعظم کی کرسی خطرے میں پڑگئی،عرفان قادر

275

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا ہے کہ خالد جاوید کو اٹارنی جنرل لگا کر حکومت بیک فٹ پر چلی ہے، موجودہ اٹارنی جنرل لگا کر وزیراعظم کی کرسی خطرے میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدالتوں کے ساتھ تصادم سے پہلے ہی دو وزراء اعظم گھر جا چکے ہیں، موجودہ حکومت عدالت کے خلاف کو کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔انکا مزید کہنا ہے کہ
حکومت عدالتوں کو ٹیز کرنا چاہتی ہے، ساتھ ہی عدالتوں کو یہ رویہ پیش کیا جارہا ہے کہ انکے ساتھ کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر قانون سے اچھی دوستی ہے مگر نہیں چاہتا کہ کوئی میرے کام میں مداخلت کرے۔وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس نہیں لڑوں گا۔