لاڑکانہ سے کراچی آنیوالی بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم: 6افراد جاں بحق،25 زخمی

254

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 25 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جام شورو انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس کے درمیان ہونے والے خوفناک میں تصادم میں 6افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔مسافر بس لاڑکانہ سے کراچی آرہی تھی کہ مین انڈس ہائی پر یہ حادثہ پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا ۔

اس حوالے سے ایس ایس پی طارق نواز نےمیڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید زخمیوں کو گاڑی کی باڈی سے نکالا گیاہے انہوں نے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے تاہم اس کی تصدیق اسپتال سے ہی ہوسکتی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔